وزارت ریلوے نے اپنے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے حکومت سے 9ارب 80کروڑ روپے مانگ لیے
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وزارت ریلوے نے اپنے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے حکومت سے 9ارب 80کروڑ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پنشن کی عدم ادائیگی کے حوالے سے موصول ہونے والی کئی شکایات پر ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی سینئر ایڈوائزر اور سابق ایڈیشنل آڈیٹر جنرل محمد ایوب ترین کریں گے۔ یہ کمیٹی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کے سٹیٹس کے علاوہ پنشن اصلاحات کے عمل کی بھی نگرانی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق پنشن کی ادائیگی کے طریقہ کار کو کس طرح مزید سادہ اور آسان بنایا جا سکتا ہے، اس موضوع پر بات چیت کے لیے کمیٹی کی طرف سے اے جی پاکستان ریلوے، وزارت خزانہ، وزارت ریلوے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ایسوسی ایشن فار دی ویلفیئر آف ریٹائرڈ پرسنزکو طلب کر لیا ہے۔