وزیراظم نےقومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے “انوویشن حب” کا افتتاح کر دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لئے “انوویشن حب” Innovation Hub کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تمام وزارتوں اور محکموں میں ایک سیل قائم کریں گے جہاں باصلاحیت نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جو جدید آئیڈیاز دیں گے اور انہیں قومی پالیسی سازی میں شامل کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ “انوویشن حب” ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونہار اور قابل پاکستانیوں کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا ہے جس سے جدید خیالات کو پالیسی سازی میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔