وزیراعظم،چیف جسٹس،وزیراعلی اور اعلی پولیس حکام ,میری وراثتی جائیداد کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں ورنہ خود سوزی کر لونگی۔ شازیہ بی بی
ماری وراثتی جائیداد7کنال موضع نانڈلہ میں موجود ہے جس پرعلاقہ کاقبضہ مافیاءگروپ اعجاز نواز چھڑویا،شریف نانڈلہ ،اللہ دتہ نانڈلہ نے اپنے غنڈہ گرد عناصر کے ساتھ مل کر زبردستی قبضہ کرلیا
ملتان( سوسائٹی نیوز )
چونگی نمبر5 نواب پورروڑ کی رہائشی متاثرہ خاتون شازیہ بی بی نے اپنے شوہر محمد شہزاد کے ہمراہ ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ہماری وراثتی جائیداد7کنال موضع نانڈلہ میں موجود ہے جس پرعلاقہ کاقبضہ مافیاءگروپ اعجاز نواز چھڑویا،شریف نانڈلہ ،اللہ دتہ نانڈلہ نے اپنے غنڈہ گرد عناصر کے ساتھ مل کر زبردستی قبضہ کرلیا۔
قبضہ گروپ اعجاز نواز کو بااثر افرادکی آشیربادحاصل ہے جن کی ایماء پر علاقہ میں کسی بھی غریب کی زمین پر قبضہ کرلیتا ہے۔اس قبضہ گروپ کے خلاف میں نے تھانہ صدر میں بھی درخواست گزار کی گئی مگر پولیس قبضہ گروپ کے ساتھ سازباز کر کے الٹا ہمیں ہی ہمارے رقبہ سے بیدخل کرنے پرتل گئی اور پولیس نے اپنی موجودگی میں عید کی سرکاری چھٹیوں میں غیرقانونی طریقے سے تعمیرات کرواتے ہوئے دیواریں بنا دیں جبکہ اسی قبضہ گروپ کے خلاف میں نے 21اپریل کواے سی صدر کوبھی قبضہ واہ گزارکروانے کے لئے درخواست دی گئی جس کی ڈائری نمبر24/25اندراج ہوئی۔
اے سی نے ہماری شنوائی کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے متعلقہ پٹواری نشاط حسین خان کوبلواکر قبضہ گروپ کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے اور ہماری وراثتی جائیداد کاقبضہ واگزارکروانے کاحکم جاری کیاجس کے بعد پٹواری نشاط حسین خان نے ہمیں روزانہ کی بنیادپر بلواکر گھنٹوں گھنٹوں بیٹھا کر واپس گھر بھیج دیتا تھا اور قبضہ گروپ سے بھاری رشوت کا نذرانہ طلب کرکے ہمارے ہی خلاف ہو گیا جس نے اے سی کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے قبضہ گروپ اعجاز نواز کی زبان بولنے لگا۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ قبضہ گروپ اعجاز نواز چھڑویا کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مختلف جرائم سے متعلق مقدمات بھی درج ہیں مگر پولیس اور علاقہ پٹواری ان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں قبضہ گروپ اعجاز نواز اپنے غنڈہ گرد عناصر کے ہمراہ آئے روزہمیں حراساں وپریشان کرنا معمول بنالیا اور اب توہمیں جان سے مارنے کی دھمکیوں پراتر آیا ۔
خاتون نے مزید کہا کہ قبضہ گروپ پولیس اور پٹواری کی مدد سے سادہ لوح شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے پھر ان کے خلاف جھوٹ پرمبنی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مقدمات کروادیتاہیں متعدد شہری قبضہ گروپ کے خلاف اعلی حکام کو داد رسی کے لئے درخواست دے چکے ہیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں کچھ افراد تو بیچارے اپناحق حاصل کرنے کے لئے منوں مٹی کے نیچے چلے گئے مگر انصاف نہ مل سکا ۔
شازیہ بی بی نے وزیراعظم،چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلی پنجاب ،کورکمانڈر ملتان ،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آرپی اوملتان سے مطالبہ کیاہے کہ میرارقبہ قبضہ گروپ اعجاز نوازچھڑویا ،شریف نانڈلہ، اللہ دتہ نانڈلہ ودیگر غنڈہ گرد عناصر سے واگزار کرواکر انصاف فراہم کیاجائے۔ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جاوں گی جس کی ذمہ داری قبضہ مافیاء اعجاز نوازچھرویا،اللہ دتہ نانڈلہ،شریف نانڈلہ اوران کی پشت پناہی کرنے والی پولیس پر عائد ہوگی ۔
چونگی نمبر5نواب پورروڑکی رہائشی خاتون شازیہ بی بی اپنے شوہر محمد شہزاد کے ہمراہ ظلم کی داستان سناتے ہوئے ۔