وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان ضلع شیرانی کے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس
تین افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،زخمیوں کے علاج کی ہدایت،مولانا عبدالواسع کو امدادی سرگرمیوں کیلئے نمائندہ خصوصی نامزد
اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو فوری کاروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم کا تین افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ رنج وغم، زخمیوں کو فوری طور پر بہترین برن سینٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسی خیل اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے
مولانا عبد الواسع امدادی کوششوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کو مربوط بنائیں گے۔
وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنے نمائندہ خصوصی کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا،
وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسی خیل اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالواسع امدادی کوششوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کو مربوط بنائیں گے۔
وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنے نمائندہ خصوصی کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔