crossorigin="anonymous"> وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز کے بارے عمران خان کے نازیبا بیان پر ٹویئٹر پر ردعمل - societynewspk

وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز کے بارے عمران خان کے نازیبا بیان پر ٹویئٹر پر ردعمل

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی طرف سے ملتان کے جلسہ میں مریم نواز پر نازیبا الفاظ کے برتاو پر ٹویئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ‏بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔

 

کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button