وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری ملازمین کی ٹائم اسکیل سمری منظور
وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری ملازمین کے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری منظور
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری منظور کرلی۔
سمری کے تحت عرصہ دراز سے اسکیل پروموشن رکھنے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا اور عرصہ دراز سے ایک ہی اسکیل پرکام کرنے والے ملازمین کو ترقی ملےگی۔
- سمری کے مطابق دس سال تک ایک ہی اسکیل پرکام کرنے والا اگلے اسکیل میں پروموٹ ہوجائےگا، پروموٹ ہونےکے بعد آٹھ سال بعد اگلے اسکیل میں پروموشن مل جائےگی، اسکیل پروموشن کے ساتھ تنخواہ و دیگر مراعات میں بھی اضافہ ہوجائےگا۔