crossorigin="anonymous"> وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے پختہ عہد۔ - societynewspk
Trending

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے پختہ عہد۔

میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا

کراچی (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔ وزیراعظم نے لکھا کہ”ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضر ہوا ہوں۔ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اُس راہ کی پیروی نہ کر سکے جس کی آپ کو ہم سے توقع تھی، اس طرح آپ کی روح کو ہم نے مایوس کیا۔ میں آپ سے پختہ عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا اور کوشاں رہوں گا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔“
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button