crossorigin="anonymous"> وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی - societynewspk

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

 

ْاسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی جس میں 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

 

اس سلسلے میں فنانس ڈویژن کی جانب سے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

 

پٹرول کی موجودہ قیمت 209.86 روپے، ڈیزل کی قیمت 204.15 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 181.94 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 178.31 روپے ہے۔

 

آئل ریگولیٹری اتھارٹی نے سمری میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں 16 جون سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی نے ایندھن کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے کا بھی مشورہ دیا تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button