crossorigin="anonymous"> وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر مسافروں سے 50ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کی شکایات پر سخت اظہار برہمی - societynewspk

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر مسافروں سے 50ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کی شکایات پر سخت اظہار برہمی

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر مسافروں سے 50 ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت اظہار برہمی ،

غیر قانونی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حکمنامہ فوری معطل کرنے کا حکم،

ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے: وزیراعظم کی سخت ہدایت

 

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کے فیصلے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔ کابینہ کی منظوری کے بغیر ‘ایف ای ڈی’ کی وصولی کیسے اور کیوں ہوئی، فی الفور تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں۔ جن مسافروں سے ایف ای ڈی وصول کی گئی ہے، انہیں رقوم واپس کی جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایات جاری کر دیں۔

 

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button