وزیراعظم کی سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی سخت مذمت اور اعلی سطحی تحقیقات کرانے کی ہدایت

وزیراعظم کی سینئر صحافی ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت اور اعلی سطحی تحقیقات کرانے کی ہدایت

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔

 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button