crossorigin="anonymous"> وزیراعلی شکایت سیل کے قیام سے عوام کو بھرپور ریلیف میلگا۔ اشفاق چوہدری کمشنر ملتان - societynewspk

وزیراعلی شکایت سیل کے قیام سے عوام کو بھرپور ریلیف میلگا۔ اشفاق چوہدری کمشنر ملتان

وزیراعلی شکایت سیل کے قیام سے عام آدمی کو بھرپور ریلیف ملیگا۔ اشفاق چوہدری کمشنر ملتان

چوہدری پرویز الہی کے مشن کیمطابق عام آدمی کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا۔ محمد اسلم طاہر انصاری

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

کمشنر اشفاق چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی شکایات سیل کا قیام احسن اقدام ہے اس سیل سے عام آدمی کی شکایات کا عوامی سطح پر فوی حل یقینی بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی شکایت سیل ملتان ڈویژن کے وائس چیئرمین اسلم طاہر انصاری سے ملاقات کے دوران کیا

وائس چیئرمین اسلم طاہر انصاری کا کہنا تھا کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں جس سے عام آدمی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے مسائل بھی زیر غور ہیں جن کو کمشنر ملتان کی زیر سرپرستی فوری طور پر حل کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور کے باوجود عام آدمی کی شکایات میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ تاجر برادری اور بڑے کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ ایسا لائحہ عمل تشکیل دیں کہ اشیاء خورد و نوش میں بے جا اضافے اور من مانیوں کو روکا جا سکے۔

  اسلم طاہر انصاری کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ادارے عوام کی آسانی کیلئے بنائے جاتے ہیں اگر ان اداروں میں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا جائے تو 50 فیصد سے زائد شکایات ختم ہو جائیں گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button