وزیراعلی پرویز الہی کی زیرصدرات اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کے نظام کو بہتر کرنے اور مفت ادویات کی فراہمی کے فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل اجلاس،

صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑے اقدامات

عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ،

وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری،

بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200 کی جائیگی، ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری، ایمرجنسی میں ادویات مفت دی جائینگی: پرویز الہٰی

وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائیگا، خصوصی الاؤنس دینگے

وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائشگاہیں بنائی جائیں:وزیراعلیٰ کا ا جلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی تالپور میں 4 افراد کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا جہلم میں مسجد کی دیوار گرنے سے جانی نقصان پراظہار افسوس، زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی – وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200 کی جائے گی-

 

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری دی -ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں گی -وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں -انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی-وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائے گا-اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی-

 

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایت کی کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں -صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے-اجلاس میں شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت،وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ،ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام نے ا جلاس میں شرکت کی-

 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی تالپور میں 4 افراد کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی تالپور میں 4 افراد کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا جہلم میں مسجد کی دیوار گرنے سے جانی نقصان پراظہار افسوس، زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جہلم میں مسجد کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-چودھری پرویز الٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button