وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا سستا آٹا ریلیف پیکج
پنجاب بھر میں 10کلو آٹا 490 روپے میں ملے گا
پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 160 روپے سستا،
قیمت 650 کی بجائے 490 روپے فی 10کلو ہوگی، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا غریب عوام کیلئے بڑا ریلیف
لاہور (سوسائٹی نیوز)
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے غریب عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوے نہیں عوام کی خدمت کیلئے عملی کام کر رہے ہیں۔عوام کے لیے 10 کلو آٹے کا ریٹ 650 کے بجائے 490 روپے کر رہے ہیں، 160 روپے سستا کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آٹے کی مد میں 200 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔سستا آٹا پنجاب کے 36 اضلاع میں آج سے دستیاب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم اس وقت 4ہزار روپے فی من ریٹ ہے جبکہ ہم 1960 روپے فی من عوام کو آٹا میسر کر رہے ہیں۔