وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے 3 مشیر اور 4 سپیشل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے

وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے 3 مشیر اور 4 سپیشل کوآرڈینیٹر مقرر کردیے
لاہور (سوسائٹی نیوز)
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے 3 مشیر اور 4 سپیشل کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ، ایاز خان نیازی اور نوابزدہ وسیم خان بادوزئی وزیراعلی پنجاب کے مشیر مقرر کیئے گئے ہیں۔تینوں مشیران کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سید رفاقت علی گیلانی ایم پی اے ، تیمور علی لالی ایم پی اے، محمد افضل ایم پی اے اور خرم منور کو اپنا سپیشل کوآرڈینٹر مقرر کردیا ہے۔