وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل، 13 اپریل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کیلئے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
کراچی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے.وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے.اسکے بعد وزیرِ اعظم وزیرِ اعلی ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے.وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی
حکمتِ عملی کیلئے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے.
