وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد

وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد

 

کوئٹہ (سوسائٹی نیوز)

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

 

وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد بدھ کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔

 

تحریک عدم اعتماد پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال، ظہوربلیدی، عارف محمد حسنی، سلیم کھوسہ، نوابزادہ طارق مگسی، مٹھاخان کاکڑ اور سرفرازڈومکی کے دستخط ہیں۔تحریک پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی اورشاہینہ کاکڑ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سرداریارمحمد رند، بی بی فریدہ، نعمت زہری اور مبین خلجی کے دستخط ہیں۔

 

تحریک عدم اعتماد سابق وزیراعلی جام کمال،سردار یار محمد رند اور اصغر خان اچکزئی نے جمع کرائی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button