crossorigin="anonymous"> وزیر خارجہ کا پولیو ٹیم پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم - societynewspk

وزیر خارجہ کا پولیو ٹیم پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم

وزیر خارجہ کا پولیو ٹیم پر حملہ کرنیوالے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ حملے میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انسداد پولیو مہم کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار احمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔

حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ٹانک اور گرد و نواح کی قبائلی بستیوں میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button