crossorigin="anonymous"> وہ وقت دور نہیں جب عمران خان شہنشاہ سیاست آصف علی زرداری کے قدموں میں بیٹھا ہو گا۔ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان شہنشاہ سیاست آصف علی زرداری کے قدموں میں بیٹھا ہو گا۔ملک ارشد اقبال بھٹہ

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان شہنشاہ سیاست آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھا ہوگا،

آصف علی زرداری پر الزام لگانے پہلے عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے،

پنجاب میں پہلے عمران خان نے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا عمل شروع کیا،

ان شاء اللہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ آصف علی زرداری پر الزام لگانے سے پہلے عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔پنجاب میں پہلے عمران خان نے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا عمل شروع کیا تھا۔2018ء کے الیکشن میں ہنجاب میں حکومت بنانے جہاز بھر بھر کر ایم پی ایز لائے گئے اور اکثریتی پارٹی کو حکومت بنانے سے روک دیا گیا۔پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اپنے دور حکومت میں ن لیگ کے پانچ ایم پی ایز کو لیکر بار بار میڈیا کے سامنے پیش کرتے رہے۔

 

ن لیگ کے ایم پی اے جلیل شرقپوری کو پیسے دینے کی شیخ رشید اور پرویز الہی کے فرنٹ مین گل زمان کی آڈیو سب کے سامنے آ چکی ہے۔ن لیگ کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کی طرف سے حج کے دوران 10کروڑ کی آفر کی خبر تمام میڈیا پر دکھائی جا چکی ہے۔ عمران خان اتنے ہی اصول پرست ہیں تو چیئرمین سینٹ سے کہیں کہ وہ استعفی دے اور جس پارٹی کی اکثریت ہے اس پارٹی کا چیئرمین سینٹ بنانے کی حمایت کا اعلان کریں۔لیکن یہ ایسا ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ یہ کبھی بھی اصول کی سیاست نہیں کرسکتے،یہ صرف الزام تراشی کی سیاست کر سکتے ہیں۔

 

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان شہنشاہ سیاست آصف علی زرداری کے قدموں میں بیٹھا ہو گا کونکہ ماضی گواہ ہے جس نے آصف علی زرداری پر الزام تراشیاں کیں سب نے قدموں میں بیٹھ کر معافیاں مانگیں۔عمران خان کو بھی اپنے آپ کو اور اپنی سیاست کو بچانے کیلئے بلآخر آصف علی زرداری کے قدموں میں بیٹھنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button