crossorigin="anonymous"> ٹرین خاتون زیادتی کیس: پاکستان ریلوے اور نجی شعبہ کے درمیان بہاو الدین زکریا ایکسپریس کا معاہدہ ختم - societynewspk

ٹرین خاتون زیادتی کیس: پاکستان ریلوے اور نجی شعبہ کے درمیان بہاو الدین زکریا ایکسپریس کا معاہدہ ختم

ٹرین خاتون زیادتی کیس”پاکستان ریلوے اور نجی شعبے کے درمیان بہاو الدین زکریا ایکسپریس کا معاہدہ ختم

کراچی (سوسائٹی نیوز)

پاکستان ریلوے نے چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے واقعے پر بہاو الدین زکریا کو نجی شعبے کے تحت چلانے والا معاہدہ ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی ملتان کے درمیان چلنے والی بہاو الدین زکریا ایکسپریس کو نجی شعبے کے تحت چلانے والا معاہدہ ختم کردیا۔

پاکستان ریلوے اور نجی شعبے کے درمیان بہاو الدین ذکریا کا معاہدہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا کہ نجی شعبے کے تحت چلائی جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کی ایڈوانس بکنگ آج سے محکمہ ریلوے کرے گا۔

پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی کمپنی ایس ایس آر گروپ کے عملے نے چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی شعبے کی کمپنی گروپ کی انتظامیہ بہاو الدین زکریا کو پاکستان ریلوے سے کئے گئے معاہدے کے تحت نہیں چلاسکی۔

نجی شعبے سے بہاو الدین زکریا واپس لینے کا فیصلہ معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا ، نجی شعبے سے بہاو الدین زکریآ 22اگست سے واپس لے لی جائے گی۔

محکمہ ریلوے نے ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے کو 22اگست سے بہاو الدین ذکریا کی ایڈوانس بکنگ محکمہ ریلوے کے تحت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ ریلوے نے کراچی، سکھر اور ملتان کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کو بھی بہاو الدین ذکریا کا 22اگست سے انتظام سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی شعبے کے تحت چلائی جانے والی تیزگام اور سر سید ایکسپریس میں بھی معاہدے کے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

تیز گام اور سر سید ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں خواجہ سراوں کے رقص کی ویڈیوز بھی منظر عام پرآچکی ہیں

میڈیا پر تیز گام اور سر سید ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی خبر چلنے بعد محکمہ ریلوے نے نجی شعبے کی کمپنی کے خلاف کاروائی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ ریلوے نجی شعبے کےتحت چلائی والی تیزگام کو بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹ بھی جاری کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button