crossorigin="anonymous"> پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی۔ شرجیل میمن - societynewspk

پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی۔ شرجیل میمن

پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی،

عمران خان الیکشن کمیشن سے معافی مانگے۔ شرجیل میمن

 

کراچی (سوسائٹی نیوز)

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان فوری طور پرالیکشن کمیشن سےمعذرت کرے عمران خان قوم سے جھوٹ بولنےغلط بیانی پر معافی مانگے۔

 

پیپلزپارٹی کےسی ای سی اجلاس کے بعد شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی پیپلزپارٹی اتحادی کیساتھ کھڑی رہے گی۔

 

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان فوری طور پر مسٹر ایکس اور وائی سے معافی مانگے ۔الیکشن نتائج کےبعدعمران خان جیت کر بھی ہار گئے ہیں۔ عمران خان آج تک عوام سےجھوٹ اور دھوکا دیتے آئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے اسٹیبلشمنٹ ہر معاملے میں نیوٹرل رہی ہے۔ شہبازشریف کو آئینی وقانونی طور پر اکثریت حاصل ہے ۔عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد لائے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئینی طور پر کسی وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے۔

 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی مسٹرجھوٹےکی وجہ سےہے مسٹرجھوٹےنےہی آئی ایم ایف کو معاہدے پرعمل کی یقین دہانی کرائی تھی پیپلزپارٹی پہلےدن سےآج تک ہمیشہ الیکشن کےلیےتیارہے ان کےپاس بجٹ کابل پاس کرنے کے لیے اکثریت نہیں ہوتی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیراعظم تھا عمران خان نے2روزپہلےمان چکےان کےپاس اکثریت نہیں تھی ہم کوئی بھی فیصلہ تنہانہیں کریں گےاتحادیوں سےمشاورت ہوگی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button