Trending

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل مینار پاکستان پر ہوگا,عمران خان کا دعوی

میں کل پاکستانیوں کو مینار پاکستان اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں

لاہور (سوسائٹی نیوز)
سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو مینار پاکستان پر انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کروں گا۔
عمران خان نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئےکہا کہ یہ جلسہ میں اس لیے کررہا ہوں کہ 1940 میں اسی جگہ پر قراردادپاکستان پاس ہوئی تھی، اس وقت بھارت کے مسلمانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آزاد ملک پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں کل پاکستانیوں کو مینار پاکستان اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں کیوں کہ ہمارے اوپر ایک بیرونی سازش کے تحت اپنے غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین کو افراد کو مسلط کیا گیا ہے۔
پیغام میں عمران خان نے ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button