پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(سوسائٹی نیوز)
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمیر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس میں سے 8 میڈیکل کور سے تعلق رکھتے ہیں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم، بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر شاہد ابڑو، بریگیڈیئر یاسر الہیٰ، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین، بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری، بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ، بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب اکرم، بریگیڈیئر کاشف خلیل، بریگیڈیئر کاشف عبداللہ، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر فیصل نصیر، بریگیڈیئر احمد کمال اور بریگیڈیئر سعید الرحمن سرور بھی بریگیڈیئر سے میجر جنرل رینک پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق، بریگیڈیئر ندیم فضل، بریگیڈیئر شعیب احمد، بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد، بریگیڈیئر وسیم احمد خان، بریگیڈیئر سہیل صابر اور بریگیڈیئر اعجاز کو بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button