پاک چین دوستی کے 71 سال،وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم ،چینی و پاکستانی عوام کو مبارک باد

پاک چین سفارتی تعلقات قائم ہونے کی اکہترویں سالگرہ پر چین کے صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارکباد۔

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں۔ آج وہ مبارک دن ہے جب دونوں ممالک نے 71 سال پہلے دوستی کے پودے کا بیج بویا تھا جو ایک توانا، پھل دار اور سایہ دار درخت بن چکا ہے۔

 

21 مئی 1951 سے 2022 تک دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے دوستی کے اس سدابہار شجر کو پروان چڑھایا۔

 

میں چین اور پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنرشپ اور آئرن برادرز کے رشتے میں ڈھالا۔ وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثر انداز نہیں ہو سکی۔

 

آج ہم اپنے ان پیاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی۔ جامعہ کراچی کے باہر ہمارے چینی بھائیوں اور بہن کو نشانہ بنایا گیا، ہم ان سمیت پاک چین دوستی پر قربان ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں۔ پختہ عہد ہے کہ ان جرائم میں ملوث دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔

 

سی پیک دونوں ممالک ہی نہیں خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مظبوط بنیاد ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت بھی ہے۔

 

پختہ عزم ہے کہ آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون، اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہمکنار ہو۔پاک چین دوستی زندہ باد!

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button