پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ چوہدری پرویز الہی
اراکین پنجاب اسمبلی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے،
عوامی مینیڈیٹ کو نقب لگانے کی کوششیں برداشت نہیں کی جائینگی۔ چوہدری پرویز الہی
لاہور (سوسائٹی نیوز)
مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ عوامی مینڈیٹ کو نقب لگانےکی کوشش برداشت نہیں کی جائےگی، ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔
لاہور میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی۔
پرویز الہٰی نےکہا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان وزیراعلیٰ کے لیے عمران خان پر اعتماد کرے گا، ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، وفاق اورپنجاب حکومت کے انتظامی ہتھکنڈے قابلِ مذمت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے زیرسایہ حمزہ شہباز نے جو کیا تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائےگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پرویز الہٰی وزیراعلیٰ ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اکثریت حاصل کرچکی ہے۔