پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیدیا

پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا
لاہور(سوسائٹی نیوز)
پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گجرات کو ڈویژن قرار دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پنجاب میں ڈویژن کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بھی گجرات کو قرار دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات،منڈی بہاالدین اور حافظ آباد شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گجرات مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا آبائی علاقہ ہے، اور وہ گجرات سے ہی ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مسلم لیگ ق کی جانب سے ماضی میں بھی گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔