crossorigin="anonymous"> پنجاب میں جیت کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق کی جانب رخ کرنے کا فیصلہ - societynewspk

پنجاب میں جیت کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق کی جانب رخ کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں جیت کے بعد تحریک انصاف کا وفاق کی جانب رخ کرنے کا فیصلہ

 

لاہور(سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف نے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا، حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

 

اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں اسد قیصر فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔

 

کمیٹی تمام حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کرے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button