crossorigin="anonymous"> پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار - societynewspk

پنجاب میں نکاح کیلئے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

پنجاب میں نکاح کے لیے ختم نبوتﷺکے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے نکاح کے لیے ختم نبوت ﷺپر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹرار کو ختم نبوتﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button