پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا
پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا،
جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں پیپلزپارٹی کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے سربراہ نامزد،
ملتان سٹی کیلئے بھی پیپلزپارٹی کے سٹی صدر ملک نسیم لابر پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ نامزد
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پنجاب میں اتحادی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں میں پاور شیئرنگ کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے مطابق جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے سربراہ پیپلزپارٹی کے ہوں گے۔
پیپلزپارٹی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سربراہی کے لیئے جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع اور ملتان سٹی کیلئے اپنے عہدیداروں کے نام فائنل کر دیئے ہیں۔
پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے ملتان سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی میاں کامران عبداللہ مڑل کو ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا ہے جبکہ سٹی صدر ملک نسیم لابر کو سٹی پرائس کنٹرول کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا ہے۔بہاولپور سے سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پیپلزپارٹی شاہ رخ ملک، رحیمیار خان سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی حبیب خان گوپانگ،بہاولنگر سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی محمد سلیم ملک،ڈی جی خان سے ممبر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل شبلی شب خیز غوری،راجن پور سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی سردار وقاص خان گورچانی،لیہ سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی قاضی احسان اللہ خان، مظفر گڑھ سے ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی آصف خان دستی، خانیوال سے سابق ایم پی اے حیدر زمان قریشی،وہاڑی سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی محمود حیات خان ٹوچی اور لودھراں سے ضلعی صدر پیپلزپارٹی امداد اللہ عباسی کو نامزد کیا ہے۔