پنجاب کی 37رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 37رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور (سوسائٹی نیوز)
پنجاب کی 37رُکنی صوبائی کابینہ نے آج گورنر ہائوس لاہور میں حلف اٹھایا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال خاں، مہر اعجاز احمداچلانا، صدیق خاں بلوچ، کاظم علی پیرزادہ، چوہدری شفیق، ملک ندیم کامران، میاں یاور زمان، کرنل(ر) ایوب گادھی، چوہدری اقبال گجر، محمد منشاء اللہ بٹ، تنویر اسلم ملک، جہانگیر خانزادہ، رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر،بلال یاٰسین، ملک سیف الملوک کھوکھر، فدا حسین وٹو، رانا اعجاز نون، محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری، خلیل طاہر سندھو، کرنل(ر) رانا محمد طارق،غلام قاسم ہنجرا، ظہیر اقبال چنر ، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق، سید حسن مرتضیٰ ، سید علی حیدر گیلانی، بلال اصغر وڑائچ، قاسم عباس لنگا، ملک اسد کھوکھر، احمد علی اولکھ ، سبطین بخاری، صبا صادق،رانا لیاقت، اشرف انصاری اورعمران خالد بٹ شامل تھے۔

حلف برداری کی اس پروقار تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ،ممبران صوبائی اسمبلی ،سیکرٹری انفارمیشن پنجاب اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button