crossorigin="anonymous"> پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں ن لیگ کا ساتھ دے رہی ہے۔ ملک نسیم حسین لابر،ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں ن لیگ کا ساتھ دے رہی ہے۔ ملک نسیم حسین لابر،ملک ارشد اقبال بھٹہ

پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں ن لیگ کا ساتھ دے رہی ہے،

عمران خان نے معیشت تباہ کر کےمہنگائی کی بنیاد رکھی،

آج عوام عمران خان کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ ملک نسیم حسین لابر،ملک ارشد اقبال بھٹہ

 

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

پیپلزپارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم حسین لابر،ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ،صدر پی پی 217ملک ذوالفقار علی بھٹہ،جنرل سیکرٹری شوکت عباس نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت تباہ کی اور مہنگائی کی بنیاد رکھی۔ آج عوام عمران خان کی غلط معاشی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے کہ جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید اب جواب دے چکی ہے۔ پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے کسی بھی آپشن پر کام کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217پیپلز سیکرٹریٹ پر پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 217کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں پی پی 217کے ضمنی الیکشن اور پارٹی ہدایات پر بات چیت ہوئی جبکہ حلقہ میں سیاسی صورتحال امیدواروں کی پوزیشن پر بھی گفتگو ہوئی جیالوں نے پارٹی کے بعض فیصلوں پر تحفظات کا بھی اظہار کیا اجلاس میں شیخ عاشق علی، امین بھٹی، مرزاعلی مغل، حاجی اکرم انصاری، ملک اسحاق بھٹہ، راو شہزاد علی، محمد مقصود، اعجاز ہیوی، ‘ آلِ رضا کاظمی ‘ ذہیر عشرت نقوی ‘ ملک عمران حسن بھٹہ نے شرکت کی۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نسیم حسین لابر،ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری عمل کی محافظ جماعت ہے کہ جس نے جمہوریت کی بحالی اور ملک میں جمہوری حکومتوں کے تسلسل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے اور انکی ہمیشہ حمایت کی۔اب بھی ملکی بقاء اور استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔ بڑھتی مہنگائی پر ہمیں بھی تشویش ہے لیکن حکومتی سخت اقدامات ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔ پیپلزپارٹی ملکی بہتری کے لیے اپنے حصہ کا کام کر رہی ہے۔

 

پی پی 217پیپلز سیکرٹریٹ پر پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 217کے تنظیمی اجلاس سے ملک نسیم حسین لابر،ملک ارشد اقبال بھٹہ،ملک ذوالفقار علی بھٹہ،شوکت عباس نقوی،مرزا علی مغل خطاب کررہے ہیں اجلاس میں شیخ عاشق علی، امین بھٹی، مرزاعلی مغل، حاجی اکرم انصاری، ملک اسحاق بھٹہ، راو شہزاد علی، محمد مقصود، اعجاز ہیوی، ‘ آلِ رضا کاظمی شریک ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button