پی آئی اے نے حج فلائٹ کے کرایہ اور قواعد جاری کر دیئے
پی آئی اے نے حج فلائٹ کا کرایہ اور قواعد جاری کر دیئے، تمام کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی ادا کرنا ہونگے
کراچی (سوسائٹی نیوز)
حج آپریشن برائے سال 2022 کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کرایہ اور قواعد جاری کر دیے۔
پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کا کرایہ نارتھ اور ساؤتھ ریجن کے تحت مقرر کر دیا ہے، تمام کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی روپے میں ادا کرنا ہوں گے۔
کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے کم سے کم کرایہ 810 ڈالر جب کہ کوئٹہ، کراچی ساؤتھ ریجن میں زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے کم کرایہ 860 ڈالر، جب کہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 1150 ڈالر کے مساوی مقرر کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کا حج آپریشن کل 31 مئی سے شروع ہوگا، پاکستان سے مدینہ، جدہ کے لیے پروازیں 3 جولائی تک جاری رہیں گی، جب کہ بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔
ایگزیکٹو اکانومی کلاس حجاج کو 40 کلو بیگج، 7 کلو ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی، جب کہ اکانومی کلاس حجاج کو 35 کلو بیگج، 7 کلو سامان ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی۔