پی آئی اے کا 31مئی سے حج آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ
پی آئی اے کا 31مئی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
قومی ایئرلائن نے 31 مئی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی جن میں کراچی لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اورکوئٹہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔ حج آپریشن کے دوران 297 پروازیں شیڈول کا حصہ ہیں۔ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 31 مئی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے زائرین کیلیے دمشق اور نجف اشرف کےآپریشن کو وسعت دے رہا ہے۔