پی آئی اے کا 6جون سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز
پی آئی اے کا 6جون سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز،
پہلی پرواز 6جون کو اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی،
عازمین کیلئے اہم خبر آگئی
کراچی (سوسائٹی نیوز)
قومی ایئرلائن نے ملک کے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا ، پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے ملک کے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا ، پی آئی اے سرکاری و پرائیوٹ 40ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی ، پی آئی اے اپنے پری اور پوسٹ حج آپریشن میں 400پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ 200 پروازوں کے ذریعے 5 بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ 200پروازوں کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی ہوگی۔
حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے کے بوئنگ777 اور کوئٹہ کیلئے ایئربس 320 طیارے استعمال ہوں گے، 15جون تک عازمین کو مدینہ اور15 سے 3جولائی تک عازمین کو جدہ پہنچایا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے فلائٹ شیڈول نہ دینے کی وجہ سے حج آپریشن تاخیر کا شکار ہوا۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن سرین ایئر نے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا ہے ، پہلی پرواز 4اور5جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے جدہ کیلئے روانہ ہوگی۔
سی ای اوائیر وائس مارشل (ر)محمد صفدر ملک کا کہنا ہے کہ سرین ایئر 42 پروازوں کے ذریعے 13ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
.
محمد صفدر ملک نے بتایا کہ جدہ اور مدینہ کیلئے اپنے جدید طیارے ائیر بس 330 استعمال کرے گا، سرین ایئرنے عازمین کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔