پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کو حادثہ ، 350 مسافرسوار

طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے ، مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ

کراچی (سوسائٹی نیوز)
پی آئی اے کی لاہور سے جدہ کی پرواز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ، طیارے میں 350 مسافرسوار تھے تاہم طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، پی آئی اے کی پرواز پی کے9759 لاہور سے جدہ کیلئے اڑان بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد بوئنگ777 طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے آوٹر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ، جس پر کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا، پرواز میں300سے زائد مسافر سوار تھے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے ، مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا
جائےگا۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button