پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
لاہور (سوسائٹی نیوز)
پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کے لیے پی ٹی آئی نے امید واروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے، کاغذات نامزدگی 4 سے 7 جون تک الیکشن کمیشن میں جمع ہوں گے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست فارم تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے متعلقہ ضلعی صدر سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے، مزید رہنمائی کے لئے پنجاب سیکرٹریٹ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کا انعقاد پنجاب کے14 اضلاع میں 20 سیٹوں پر17 جولائی کو ہوگا، واضح رہے کہ مذکورہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔