crossorigin="anonymous"> پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیئے اور 13اکاونٹس چھپائے۔الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا - societynewspk

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیئے اور 13اکاونٹس چھپائے۔الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیئے اور 13اکاونٹس چھپائے،

پی ٹی آئی نے 34غیر ملکیوں سے فنڈز لیئے،

عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط تھا،

الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔

 

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں، 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے لیکن پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی، آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈ لیے ہیں۔

 

متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط تھا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

 

سکیورٹی کے سخت انتظامات

کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کو جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔شاہراہ دستور پر داخلے کے لیے صرف سرینا ہوٹل اور مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا ہے جبکہ نادرا چوک، الیکشن کمیشن کے پاس سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہے۔

 

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا پس منظر

14 نومبر 2014 کو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر کیا گیا تھا جس کی 8 سالہ طویل سماعت میں پی ٹی آئی نے 30 مرتبہ التوا مانگا اور پی ٹی آئی نے 6 مرتبہ کیس کے ناقابل سماعت ہونے یا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہونے کی درخواستیں دائر کیں تاہم 21 جون 2022 کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button