پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

بابر اعوان کی وساطت سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے، گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

  1. پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button