crossorigin="anonymous"> چوہدری پرویز الہی کا اورنج لائن ٹرین میں بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے سفر مفت کرنیکا فیصلہ - societynewspk

چوہدری پرویز الہی کا اورنج لائن ٹرین میں بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے سفر مفت کرنیکا فیصلہ

چوہدری پرویز الہی کا اورنج لائن میں بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے سفر مفت کرنے کا فیصلہ

  1. لاہور (سوسائٹی نیوز)

اورنج لائن میٹرو ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کا سفرمفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پراورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواتین اورطلباء کواورنج میٹرو ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائے گا۔ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک بس کا پہلا پروجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔ عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button