چوہدری پرویز الہی کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات

چوہدری پرویز الہی کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالا پہنچ کر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مونس الہٰی بھی موجود تھےریں گے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر بھی بنی گالا پہنچ چکے ہیں جب کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی عمران خان کی ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے ساتھ عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کی صورتحال بالخصوص ان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔
دوسری جانب موجودہ صورتحال میں عمران خان نے اہم اجلاس اپنی رہائشگاہ پر طلب کیا ہے جس میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر مقدمے کے اندراج سمیت ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں کئی اہم نوعیت کے سیاسی فیصلے ہونے کا امکان ہے۔
بنی گالا کے باہر اور اطراف میں پی ٹی آئی رہنما بھی پہنچ رہے ہیں جب کہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی تھی جب کہ تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی تھی۔