چیئرمین نیب کیلئے جسٹس ر مقبول باقر کے نام پر اتفاق

حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

حکومتی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی چیئرمین نیب کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے۔

اگر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تو انہیں ہی اگلا چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔

 

قبل ازیں مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے اور انکے بطور جج کردار پر کبھی کوئی داغ نہیں۔

 

یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

اہم ترین
Close
Back to top button