چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران فوری مستعفی ہوں۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے فوری مستعفی ہوں۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے فوری مستعفی کے مطالبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

 

علی عباس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق عالمی سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کی گئی۔

 

قرارداد میں کہا گیا کہ ابتر سیاسی صورتحال مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے، ایوان چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

 

دوسری جانب پنجاب اسمبلی نے اختیارات دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو تفویض کرنے کا بل پاس کرنے کی قرار داد منظور کر لی، سیکرٹری قانون کو دئیے گئے پنجاب اسمبلی کے اختیارات دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button