crossorigin="anonymous"> چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں۔عمران خان - societynewspk

چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں۔عمران خان

الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں،

چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔ عمران خان

 

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کوجتوانےکی پوری کوشش کی۔

 

عوام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں ہروانے کا ہر حربہ استعمال کیا جس طرح الیکشن کرائےگئےوہ بہت افسوس ناک ہے ہمارے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کیاگیا چیف الیکشن کمشنرپرسب سےزیادہ افسوس ہےانہوں نےبددیانتی کی ہے الیکشن کمشنر کو پتہ ہی نہیں 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دےدیا کسی اورملک میں ایسی غلطی ہوتی توچیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو چکا ہوتا۔

 

انہوں نے کہا کہ 8 مرتبہ ہم الیکشن کمیشن کے پاس کیسز لے کر گئےانہیں نہیں مانا گیا عدالت گئے تو 8 مرتبہ عدالت نے الیکشن کمیشن کیخلاف فیصلہ دیا موجودہ الیکشن کمیشن پرہمیں بالکل اعتمادنہیں ہے سب کوپتہ ہےسینیٹ الیکشن میں پیسےکا استعمال ہوتا ہے الیکشن کمیشن کےپاس گئےسینیٹ الیکشن میں پیسہ روکنےکیلئےکچھ نہیں کیا موجودہ الیکشن میں بھی کھلاپیسہ چلا الیکشن کمیشن نےکوئی نوٹس نہیں لیا۔

 

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صرف پی ٹی آئی کو روکتا تھا اور ان کی مدد کرتا تھا سندھ میں 15 فیصد لوگوں نے ٹکٹ نہیں لی الیکشن کمیشن نےکبھی پتہ کرایا چیف الیکشن کمشنرنےن لیگ کو جتوانےکی پوری کوشش کی ڈسکہ میں دھاندلی کاالزام لگاتوچیف الیکشن کمشنر نے سارے حلقے کھلوائے ہمیں ہروایا سندھ میں پیپلزپارٹی نے پولیس کا استعمال کیا الیکشن کمیشن خاموش بیٹھا رہا الیکشن کمیشن میں سندھ کا ممبر کیوں نہیں بولا کیونکہ وہ سندھ حکومت کا نوکر ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن موجودہ الیکشن کمیشن کےتحت نہیں ہوسکتا چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتاہوں فوری استعفیٰ دیں کرکٹ میں بھی کوئی امپائرمتنازع ہوتاہےتومیچ کا حصہ نہیں ہوتا چیف الیکشن کمشنر لاہور میں کس کےقدموں میں بیٹھتاہےہمیں معلوم ہے جج پر بھی اعتراض اٹھایا جاتا ہے تو وہ بھی کیس سے الگ ہو جاتاہے چیف الیکشن کمشنر پر قوم کو اعتماد نہیں مہربانی کر کے استعفیٰ دیں سندھ میں سروے کرالیں پتہ چل جائے گا وہاں الیکشن میں کیاہوا ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ آج خوش ہوں میری قوم ’’قوم‘‘ بننےجارہی ہے۔قوم میں شعور آگیا ہے کوئی بھی سمجھتا ہے بند کمرے میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر لےگا غلط فہمی میں نہ رہے یہ قوم حقیقی آزادی کیلئے نکلی، قوم میں کبھی ایسا جذبہ نہیں دیکھا اب دوہی راستےرہ گئےہیں جوبھی مینڈیٹ چوری کی کوشش کریگا انہیں شکست ہوگی ایک راستہ شفاف الیکشن ہےعوام کو فیصلہ کرنے دیں کس کو حکمرانی دینا چاہتے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button