Trending

چینی بھی پاکستانی چلغوزوں کے دلدادہ نکلے

ایک کروڑ ڈالر کے "رائل ڈرائی فروٹ" چلغوزے خرید لیئے

پشاور( سوسائٹی نیوز)
چین نے پاکستان سے 1 کروڑ ڈالر کے چلغوزے خرید لیے۔ چین نے مہنگے ترین خشک میوہ جات میں شامل چلغوزے پاکستان سے درآمد کیے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے مطابق چین نے رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان سے چلغوزے درآمد کیے ہیں جن کی مالیت 17 اعشاریہ 67 ملین امریکی ڈالر ہے۔
2022 کے پہلے دو مہینوں میں، چین نے 17 اعشاریہ 67 ملین ڈالر مالیت کے 1,606 اعشاریہ51 ٹن چلغوزے درآمد کیے۔ مجموعی طور پر چین نے 42 اعشاریہ 35 ملین ڈالر کے چلغوزے درآمد کیے ہیں جن میں سے 42 فیصد پاکستان سے درآمد کیے گئے۔
چین میں مقیم پاکستانی تاجر عبداللہ آفریدی کا بتانا ہے کہ پاکستانی چلغوزے چین میں بہت مقبول ہیں کیونکہ یہ بہت خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔پاکستان میں چلغوزوں کو ’رائل ڈرائی فروٹ‘ سمجھا جاتا ہے اور لوگ اسے سردیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ان کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے صرaف امیر لوگ ہی برداشت کر سکتے ہیں۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button