چینی صدر اور قیادت کی ہر مشکل مرحلے پر پاکستان کی مدد پر مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے۔ شہباز شریف

چین کے صدر اور قیادت کی ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد پر مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے۔ شہباز شریف
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
چین کے صدر شی جِن پنگ اور چینی قیادت کے پاکستان کی ہر مشکل مرحلے میں مدد پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی مشکور ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری، پاکستان کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کی بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ چینی تعاون و سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان میں انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ کی ترقی اور بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملی۔ حکومت چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔
چینی کمپنیوں کے انجینئرز اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور چینی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔