crossorigin="anonymous"> چینی 70روپے کلو فروخت کرنے کے انتظامات مکمل - societynewspk

چینی 70روپے کلو فروخت کرنے کے انتظامات مکمل

70 روپے چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل

 

لاہور(سوسائٹی نیوز)

  1. پنجاب حکومت نے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سستی چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، ابتدائی طور پر العربیہ شوگر ملز سے اسٹاک اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سستی چینی کی فروخت کا آغاز سرگودھا سے کیا جائے گا، شوگر ملز نے 70 روپے کلو چینی فروخت کرنے پر اتفاق نہ کیا تو ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملوں سے چینی اٹھا کر 70 روپے کلو کے حساب سے ادائیگی کر دی جائے گی، اور عوام کو بھی 70 روپے کلو ہی فروخت کی جائے گی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

کاشت کاروں کو ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملز سے اسٹاک پہلے اٹھائے جا سکتے ہیں، تاہم اس سلسلے میں ایک دو روز میں صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button