ڈرگ انسپکٹر احسان لوٹھڑ بھاری رشوت لینے کی خاطر ہمارا کاروبار تباہ کر رہا ہے۔ محمد عمیر علی خان،محمد زید علی خان

- ڈرگ انسپکٹر احسان لوٹھڑ بھاری رشوت لینے کی خاطر ہمارا بزنس تباہ کر رہا ہے،
ڈپٹی کمشنر ملتان ہمیں تحفظ فراہم کریں اور ڈرگ انسپکٹر کیخلاف کارروائی کریں۔
محمد عمیر علی خان،محمد زید علی خان
ملتان (سوسائٹی نیوز)
مقامی تاجر محمد عمیر علی خان اور محمد زید علی خان نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر شیر شاہ ٹاؤن احسان لوٹھر نے بھاری رشوت کی خاطر میڈیسن کا کاروبار کرنا دوبھر کر دیا ہے اور مقدمہ کے اندراج اور میڈیکل سٹور سیل کرنے کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان تحفظ فراہم کریں اور کرپٹ ڈرگ انسپکٹر کو معطل کیا جائے۔
فارمیسی شاپ کے مالکان نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ عرصہ ڈھائی سال سے فارمیسی کا بزنس کر رہے ہیں۔13جولائی 2022 کو رات سوا نو بجے کے لگ بھگ ڈرگ انسپکٹر شیرشاہ ٹاؤن احسان لوٹھر نے پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع ان کی فارمیسی شاپ معمول کے مطابق چیک کی۔ اس دوران اس نے کسی بھی غیر قانونی ادویات کی نشاندہی کی اور نہ ہی کوئی غیر قانونی ادویات ضبط کیں۔ اگلے روز احسان لوٹھر نے انہیں دفتر بلایا اور لائسنس کینسل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا جب اس بلیک میلنگ پر احتجاج کیا تو ڈرگ انسپکٹر احسان لوٹھر نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر ان سےفارم پر زبردستی انگوٹھا لگوایا اور دھکے دے کر دفتر سے نکال دیا۔
ڈرگ انسپکٹر احسان لوٹھر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مسلسل بھاری رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے اور 20لاکھ روپے نہ دینے کی صورت میں فارمیسی سیل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے جس سے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈھائی سال کے دوران کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی ایک بھی شکایت درج نہیں ہوئی اور وہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف ستھرا کاروبار کر رہے ہیں۔ کرپٹ ڈرگ انسپکٹر رشوت کی خاطر ان کو تنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کرپٹ ڈرگ انسپکٹر کو معطل کر کے معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور اس کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔