crossorigin="anonymous"> ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب - societynewspk

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

 

لاہور (سوسائٹی نیوز)

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔

 

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اورگنتی کا عمل مکمل ہوا، دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔

 

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل خالی بیلٹ باکس ایوان میں دکھائے گئے۔ اس کے بعد تحریک پرووٹنگ کا آغاز ہوا تھا۔

 

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرائی تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button