ڈینگی پر قابو پانے کیلئے گھروں اور دفاتر کو روشن اور نمی سے محفوظ رکھیں۔ عنایت علی قریشی،وقاص فرید قریشی
ڈینگی پر قابو پانے کیلئے گھروں اور دفاتر کو روشن اور نمی سے محفوظ رکھیں۔
عنایت علی قریشی،میاں وقاص فرید قریشی،فہیم احمد سمرا و دیگر اساتذہ کا ڈینگی آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں انسداد ڈینگی کے سلسلے شعورو آگہی واک کی گئی جس کی قیادت پرنسپل عنایت علی قریشی نے کی۔ اس موقع پر ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی، وائس پرنسپل فہیم احمد سمرا، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ اخلاق خان،نذر محمد، محمد علی رضوی،، پروفیسر فیاض، رانا صادق،محمد ریاض، امام الدین، محمد اسید و طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پرنسپل عنایت علی قریشی، فہیم احمد سمرا، وقاص فرید قریشی، نذرمحمد نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر شخص کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گھروں اور دفاتر کو روشن اور نمی سے محفوظ رکھیں، چھتوں پر پانی کی ٹینکی اور پانی سے بھرے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور کیاریوں اور گملوں میں ایک دن چھوڑ کر صبح کے وقت پانی دیں اور سوتے وقت مچھر دانیوں کا استعمال کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم میں انسداد ڈینگی تدارک کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر عملی سرگرمیاں کی جاتی ہیں اور طلبہ و اساتذہ کی انہیں شعور و آگہی فراہم کی جاتی ہے۔ حکومتی سطح پر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ اخلاق خان، محمد علی رضوی، پروفیسر فیاض نے کہا کہ آج ڈینگی ڈے منانے کا مقصد شہریوں کو شعور و آگہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس وائرس سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ۔شہری ماحول کو خشک رکھ کر ڈینگی پر قابو پا سکتے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر، کمرشل پلازوں میں جا کر سر ویلنس کر رہی ہیں جس کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔
گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں انسداد ڈینگی کے سلسلے شعورو آگہی واک کی قیادت پرنسپل عنایت علی قریشی کر رہے ہیں جبکہ ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی، فہیم احمد سمرا،پر وفیسر ڈاکٹر ضابطہ اخلاق خان،نذر محمد، محمد علی رضوی،امام الدین و طلبہ شریک ہیں