crossorigin="anonymous"> ڈی جی خان میں صدر مملکت کا صرف ائیر پورٹ سے نزدیک ریلیف کیمپ کا دورہ،انتظامیہ میڈیا کو دور رکھنے میں کامیاب - societynewspk

ڈی جی خان میں صدر مملکت کا صرف ائیر پورٹ سے نزدیک ریلیف کیمپ کا دورہ،انتظامیہ میڈیا کو دور رکھنے میں کامیاب

کامیاب

ڈی جی خان: صدر مملکت کا سیلاب زدہ علاقوں کے بجائے ائیرپورٹ کے قریب ریلیف کیمپ کا دور

ڈی جی خان (سوسائٹی نیوز)

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں انھوں نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں لے جانے کے بجائے ائیرپورٹ کے قریب بنے ایک ریلیف کیمپ کا دورہ کرایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اس بات کا اہتمام کیا کہ نجی میڈیا کے نمائندے صدر پاکستان کے دورے کی کوریج نہ کر سکیں۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

صدر پاکستان نے ڈیرہ غازی خان، تونسہ، قبائلی علاقوں اور راجن پور کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button