crossorigin="anonymous"> کاشتکار ہمارے بھائی ہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،حمزہ شہباز  - societynewspk

کاشتکار ہمارے بھائی ہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،حمزہ شہباز 

وزیراعلی کا جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا نوٹس،وزیراعلی کا چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

لاہور (سوسائٹی نیوز)
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کاشتکاروں کی آواز بن گئے۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے ہدایات جاری کیں کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ ان تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے-
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button